• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 48913

    عنوان: سعودی سے تقریبا ًتمام ایجنٹ منی ایکسٹینشن بلاک(Mina Extension Blokc)(مزدلفہ) میں ٹینٹ بک کرلیتے ہیں، آٹھ ذی الحجہ کو گیارہویں ، بارہویں اور تیرہویں تاریخ کو منی ایکسٹنیشن میں ٹھہرنے کے بارے میں فتوی دیں

    سوال: سعودی سے تقریبا ًتمام ایجنٹ منی ایکسٹینشن بلاک(Mina Extension Blokc)(مزدلفہ) میں ٹینٹ بک کرلیتے ہیں، آٹھ ذی الحجہ کو گیارہویں ، بارہویں اور تیرہویں تاریخ کو منی ایکسٹنیشن میں ٹھہرنے کے بارے میں فتوی دیں۔ کیا ہم وہاں ٹھہر سکتے ہیں اور عبادت کرسکتے ہیں، وہاں ٹینٹ کا کرایہ بہت زیادہ ہے اور ہم نے اپنے شہر (الخوبر) میں بیٹھ کر مزدلفہ ایکسٹنیشن میں ٹینٹ بک کرلیا ہے، ہم لوگ منی جاکر جگہ تلاش کرنے کا ارادہ کررہے ہیں اور پھر مزدلفہ (منی ایکسٹنیشن ) میں منتقل ہونے کا پروگرام ہے، لیکن ہم ڈائریکٹ منی ایکسٹینشن جارہے ہیں یہ فرض کرتے ہوئے کہ یہ منی کا حصہ ہے۔ براہ کرم، اس بارے میں مشورہ دیں۔

    جواب نمبر: 48913

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 82-115/B=1/1435-U پہلے آپ کو ۸/ ذی الحجہ کو منی میں قیام کرنا ہے، پھر ۹/ ذی الحجہ کو صبح عرفات کے لیے جانا ہے وہاں دعا وعبادت میں وقت گذار کے غروب کے بعد مزدلفہ کے لیے آنا ہے وہاں ایک رات گذار کر پھر ۱۰/ ذی الحجہ کو سورج نکلنے کے بعد منیٰ میں آئیں۔ خواہ اپنا خیمہ بک کرایا ہو یا نہ کرایا ہو، بہرصورت آپ وہاں (منی میں) ٹھہرسکتے ہیں اور مناسک حج ادا کرسکتے ہیں، پہلے آپ کو ڈائرکٹ منی ہی جانا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند