• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 48402

    عنوان: احرام کی حالت کس طرح کے چپل استعمال کریں؟

    سوال: احرام کی حالت کس طرح کے چپل استعمال کریں؟ عموماً یہاں کراچی ، پاکستان میں دو پٹی کے چپل ہی استعمال ہوتے ہیں تو صرف یہ چپل استعمال کریں یا مارکیٹ سے کوئی اور بھی چپل لے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 48402

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1328-1041/D=12/1434-U پَیر پر (پنجہ سے اوپر) جو ابھری ہوئی ہڈی ہوتی ہے اس کا کھلا رہنا ضروری ہے، اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے دوپٹہ والی ہوائی چپل یا چمڑے کی چپل مناسب ہے، اگر کوئی دوسری چپل لی جائے تو چپل ایسی ہونی ضروری ہے جس سے پیر کی ابھری ہوئی ہڈی چھپنے نہ پائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند