• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 46369

    عنوان: كافی دنوں سے سر كے بال نہیں كٹوائے ہیں تو كیا حج میں قصر كراسكتے ہیں۔

    سوال: میرے والد کا اس سال حج پر جانے کا ان شاء اللہ ارادہ ہے، انہوں نے کافی عرصے سے سر کے بال مکمل نہیں کٹوائے ہیں تو کیا وہ قصر کراسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 46369

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1008-1008/M=8/1434 قصر میں سر کے بال کا انگلی کے ایک پورے کے برابر کٹ جانا ضروری ہے، ”والتقصیر أن یأخذ من روٴوس شعرہ مقدار الأنملة” (مراقي الفلاح) اگر آپ کے والد صاحب کے سرپر بال بڑے بڑے ہیں اور ایک پورے سے زائد ہیں تو وہ قصر کراسکتے ہیں، اور حلق کرانا افضل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند