• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 44062

    عنوان: دوست کو ساس کا محرم بتاکر اپنے ساتھ حج میں لے جانا درست نہیں

    سوال: میں نے اپنی امی اور ساس کے ساتھ عمرہ کرنے کا ارادہ کیا ہے انکی عمریں ۷۰ سال کے اوپر ہیں اسلئے میں مددد کیلئے اپنے ایک دوست کو لے کر جانا چاہتا ہوں جسکی عمر ۲۱ سال ہے اسکی ابھی شادی نہیں ہوئی ہے ٹور والے نے بتایا کہ کوئی مرد بغیرخاتون محرم کے نہیں جاسکتا جسکی عمر ۴۰ کے نیچے ہے تو کیا میں اپنے دوست کو اپنی ساس کا محرم بتا کے نہیں لے جاسکتا ہوں؟ اگرلے گیا تو گناہ تو نہیں ہوگا؟

    جواب نمبر: 44062

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 287-300/N=3/1434 دوست کو ساس کا محرم بتاکر اپنے ساتھ حج میں لے جانا درست نہیں، اس طرح لے جانے کی صورت میں آپ کو جھوٹ اور فریب ودھوکہ دہی وغیرہ کا گناہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند