• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 43770

    عنوان: کیا ایسے افرادکے بدلے میں عمرہ کیا جاسکتاہے جو ابھی زندہ ہیں؟

    سوال: (۱) کیا ایسے افرادکے بدلے میں عمرہ کیا جاسکتاہے جو ابھی زندہ ہیں؟دوسروں کے بدلے عمرہ کرنے کا طریقہ کیا ہے؟(ایک ہی دن میں) (۲) اپنے لیے ایک بار میں کتنی مرتبہ عمرہ کیا جاسکتاہے؟(ایک ہی دن میں)ایک دن میں ایک بار میں کتنی مرتبہ عمرہ کیا جاسکتاہے؟(ایک ہی دن میں) (۳)ایک دن میں ایک سے زیادہ عمرہ کرنے کے لیے بار بار میقات جانا ضروری ہے؟ یا لگاتار کیا جاسکتاہے؟عمرہ کرنے کے بعد بناکے حرم شرف میں داخل ہوسکتے ہیں نماز اور دوسری عبادت کے لیے؟براہ کرم، جواب دے کر رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 43770

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 379-169/L=3/1434 (۱) زندہ شخص کی طرف سے بھی عمرہ کیا جاسکتا ہے، دوسرے کی طرف سے عمرہ کرنے کی صورت میں احرام باندھتے وقت اسی کی طرف سے احرام باندھنے کی نیت کرے اور تلبیہ بھی اسی کی طرف سے پڑھے۔ (۲) (۳) ایک دن میں کئی عمرہ کیا جاسکتا ہے، البتہ ہرعمرہ کے بعد تنعیم یا جعرانہ جاکر دوبارہ احرام باندھنا ضروری ہوگا، ایک احرام سے صرف ایک عمرہ ہی ادا ہوسکتا ہے، عمرہ کے بعد بغیر احرام کے نماز اور دوسری عبادت کے لیے حرم شریف میں داخل ہوسکتے ہیں، نماز وغیرہ کے لیے احرام کی ضرورت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند