• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 42771

    عنوان: میں مکّہ میں ۸ سال سے مقیم ہوں میں نے حج تمتع کیا ہے _کیا اس کے لئے پہلے عمرہ کرنا لازم ہے یا نہیں ؟

    سوال: میں مکّہ میں ۸ سال سے مقیم ہوں میں نے حج تمتع کیا ہے _کیا اس کے لئے پہلے عمرہ کرنا لازم ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 42771

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1714-1714/M=1/1434 حج تمتع میں پہلے عمرہ ہی کیا جاتا ہے پھر حج ہوتا ہے، لیکن یہ معلوم ہونا چاہیے کہ تمتع آفاقی یعنی میقات سے باہر رہنے والوں کے لیے ہے، مکی کے لیے تمتع جائز نہیں، جب آپ ۸/ سال سے مکہ میں مقیم ہیں توآپ مکی کے حکم میں ہوگئے، آپ کو حج اِفراد کرنا چاہیے، حج اِفراد میں صرف حج کا احرام باندھا جاتا ہے، پہلے عمرہ نہیں کیا جاتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند