عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 42757
جواب نمبر: 42757
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1730/1730/M=1/1434 حاجی نے اگر وداعی طواف کرنے کے بعد کسی وجہ سے مکہ ہی میں قیام کرلیا تب بھی اس کا وداعی طواف ادا ہوگیا، البتہ اس کے لیے مستحب یہ ہے کہ وہاں سے چلتے وقت طواف وداع دوبارہ کرلے۔ حتی طاف کذلک ثم أطال الإقامة بمکة ولم یتخذہا دارا جاز طوافہ․ (شامي: ۳/۵۴۴، کتاب الحج) (وہو واجب إلا علی أہل مکة) ومن في حکمہم فلا یجب بل یندب کمن مکث بعدہ․ (الدر المختار مع رد المحتار: ۳/۵۴۵، کتاب الحج)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند