• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 42146

    عنوان: جو قانون ہو اس کے مطابق عمل کریں

    سوال: میں کراچی، پاکستان میں رہتاتھا ، فی الحال سعودی عرب میں ملازمت کررہا ہوں، یہاں حج پر جانے کے دو طریقے ہیں۔ (۱) ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ دوہزار ریاللگائیں، اور ایک گروپ ہے جو آپ حج پر لے جاتاہے اور لاتاہے، اس کے لیے آ پ کو اقامہ کی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی کسی اور چیزکی (اور اقامہ ابھی میرے پاس بھی نہیں ہے، ابھی بن رہا ہے ، اس پر کا م چل رہاہے) (۲) دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پانچ ہزارریال خرچ کریں اور اس کے لیے آپ کے پاس تمام جائز طریقوں میں اقامہ وغیرہ ہونا چاہئے(اور پانچ ہزاور میرے پاس نہیں ہیں) یہاں پر میراایک دوست ہے ، وہ تونیسا کا رہنے والاہے، وہ دوہزا رریال والے طریقے سے حج پر جارہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ شیخ سے فتوی لیا ہے، شیخ کہہ رہے ہیں کہ حکومت میں ڈھیل دی ہوئی ہے ، اگر پہلی مرتبہ جارہے ہو تو چلے جاؤ اس طرح سے۔ براہ کرم، مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں؟میں جاسکتاہوں اس صورت میں؟

    جواب نمبر: 42146

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1736-1166/H=11/1433 حکومت سعودیہ کا جو قانون ہو اس کے مطابق عمل کریں، اس قانون کے خلاف کرکے حج کرنے کی شرعاً اجازت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند