• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 42071

    عنوان: حاجیوں کی دعوت کا مسئلہ

    سوال: ہمارے رشتہ دار اس سال حج کو جارہے ہیں۔اور ان کوہم دعوت دینا چاہتے ہیں اور وہ بھی بغیر کسی رسم و رواج کے اور نہ ہی گل پوشی کے تو کیا یہ درست ہے ؟

    جواب نمبر: 42071

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی:7/N=11/1433 1059-104 حج سے پہلے عازم حج رشتہ دار کی دعوت کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہٴ کرام، تابعین اور تبع تابعین وغیرہم میں سے کسی سے ثابت نہیں، بلکہ یہ از قبیل رسومات ہے اور آپ کی نیت اگرچہ رسم پر عمل کی نہ ہو مگر آپ کے عمل سے اس رسم کو تائید ملے گی اس لیے آپ اس سے پرہیز کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند