• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 41699

    عنوان: عمرہ کے دوران غلطی

    سوال: مجھے جدہ سے عمرہ کے لیے جانا تھا اور وقت کم ہونے کی وجہ سے غسل کے بعد تولیہ کھولنا بھول گیا اور اس کے اپر احرام بند لیا، پورا عمرہ کرنے کے بعد پتا چلا کہ احرام کے نیچے تولیہ بھی ہے، اس صورت میں میرا عمرہ ہو گیا ؟ اور میرے اپر دم واجب ہوا کے نہیں؟ میں اب واپس دبئی آ چکا ہوں۔ تو اگر دم واجب ہے تو کیسے ادا کر سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 41699

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1794-1395/B=11/1433 تولیہ سلے ہوئے کپڑوں میں شمار نہیں ہوتا اس لیے اگر وہ نہانے کے بعد بھولے سے بندھا رہا اور اس کے اوپر سے احرام کے دو کپڑے اِزار اور چادر اوڑھ لی اور پھر پورا عمرہ مکمل کرلیا تو اس کا عمرہ صحیح ہوگیا، تولیہ، اندر بندھا رہنے سے عمرہ میں کوئی فرق نہیں آیا۔ اس سے کوئی دم واجب نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند