عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 41563
جواب نمبر: 41563
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1592-1090/H=10/1433 اگر حج فرض عمرہ سے پہلے ہی ادا کرچکا تھا پھر عمرہ کیا (ب) عمرہ سے فارغ ہوکر عید الفطر سے قبل رمضان المبارک ختم ہونے سے پہلے وطن واپس آگیا (ج) یا عید الفطر کا چاند تو وہیں دیکھ گیا مگر حج تک کے مصارف اس کے پاس نہیں ہیں، ان صورتوں میں عمرہ کرنے کی وجہ سے حج فرض نہیں ہوتا۔ (د) اگر مصارف تو ہوں مگر حکومت کی طرف سے ٹھہرنے کی اجازت نہ ہو تو اس صورت میں اختلاف ہے، راجح یہ ہے کہ اگر حج فرض ادا کیے بغیر چلا آیا تو اس پر حج بدل کرانا فرض ہے خواہ مکہ المکرمة ہی سے حج بدل کرادے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند