• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 41430

    عنوان: حج كی منظوری نہ ہو تو كیا كرے

    سوال: مجھ پر اور بیوی پر حج فرض ہے دو سال سے حج کمیٹی سی فورم بھر رہے ہیں لیکن منظور نہیں ہورہی ہے۔ ا ور اگر ہم ٹور سے جا تے ہیں تو ہمارا سرمایہ ختم ہوجائیگا، آنے کے بعد بیلنس نہیں رہے گا تو کیا ہمارے لئے ٹورسے جانا ضروری ہے یا انتظار کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 41430

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1757-1344/B=10/1433 ایک سال اور انتظار کرلیجیے ممکن ہے اگلے سال منظور ہوجائے، اور اگر تردد ہو تو اللہ کا نام لے کر ٹور سے ہی چلے جائیں، حج کی برکت سے ان شاء اللہ کوئی محتاجی یا قرض نہ ہوگا۔ آپ اپنی مصلحت کو دیکھ کر جو مناسب ہو اسے کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند