• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 40882

    عنوان: جنایت احرام

    سوال: ۱. بھول سے احرام کی حالت میں صابون سے چہرہ دھو دیا تو کیا حکم ہے ؟ ۲. احرام کی حالت میں ایسے چپل پہن لیا جس سے اوپر کا حصّہ چھب گیا تو کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 40882

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1412-1045/D=9/1433 (۱) صابون جن سے چہرہ دھویا جاتا ہے ان میں خوشبو ہوتی ہے لہٰذا ایسا صابون اگر ایک مرتبہ استعمال کیا تو اس سے صدقہ واجب ہوگا، یعنی ایک کلو چھ سو تینتیس گرام (1.633 KG) گیہوں اور اگر کئی مرتبہ استعمال کیا تو دم واجب ہوگا۔ (۲) بیچ قدم کی ہڈی چھپ جانے کی صورت میں اگر ایسا چپل ایک دن ایک رات پہنے رہا تو دم واجب ہوگا اور اس سے کم میں صدقہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند