• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 39848

    عنوان: احرام کے نچلے حصہ میں کپڑے یاچمڑے کا سلا ہوا بیلٹ استعمال کرنا

    سوال: کیا مرد کے لئے احرام کے نچلے حصہ میں کپڑے یاچمڑے کا سلا ہوا بیلٹ استعمال کرنا جائز ہے کہ کہیں یہ کھل نہ جائے نیزیہ اپنی جگہ رہے آنے والے رمضان میں عمرہ کرنے کا ارادہ کررہا ہوں۔

    جواب نمبر: 39848

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1021-648/B=7/1433 (۱) کپڑے یا چمڑے کا سلا ہوا بیلٹ باندھ لینا بلاکراہت جائز ہے۔ (۲) اللہ پاک بسہولت عمرہ کی ادائیگی کی توفیق بخشے اور قبولیت تامہ سے نوازے، مکارہ سے محفوظ رکھے آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند