• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 37860

    عنوان: خواتین طواف پڑھنے کے لئیے کیا ہیٹ اتار سکتی ہیں

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ عمرہ میں خواتین پردہ کے لیے ہیٹ پہنتی ہیں تو طواف کے بعد واجبات طواف پڑھنے کے لئیے کیا ہیٹ اتار سکتی ہیں کیوں کہ ہٹ کے ساتھ نفل نہیں پڑھی جا سکتی؟ براہ کرم، اس پرروشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 37860

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 714-481/D=4/1433 جی ہاں نماز پڑھتے وقت ہیٹ اتارلیں گی، اور نماز کسی کونہ کی جگہ میں پڑھیں تاکہ چہرہ پر کپڑا بھی نہ لگے اور غیر محرم کی نظر بھی نہ پڑے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند