عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 37421
جواب نمبر: 37421
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 379=311-3/1433 ممکن ہو تو حیض کو روکنے والی کوئی گولی کھالے، جب حیض بند ہوجائے تو غسل کرکے طواف کرے، اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو پھر اسی ناپاکی کی حالت میں طواف کرے، اور بعد میں دم دیدے۔ ================= جواب درست ہے البتہ شروع شروع یہ کوشش کرنی چاہیے کہ کسی بھی طرح فلائٹ کی تاریخ آگے بڑھ جائے تاکہ حیض کی حالت میں مسجد میں داخلہ نہ ہو، اگر کسی بھی طر کوئی تدبیر کارگر نہ ہوسکے تو مجبوری کی صورت میں حالتِ حیض ہی میں طواف کرلے اور بڑے جانور کی قربانی کرادے۔ (ل)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند