• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 37081

    عنوان: گلے ملنا

    سوال: میراسوال یہ ہے کہ حج یا عمرہ کے لئے رخصت ہونے والے یا حج یا عمرہ سے تشریف لانے والے شخص سے گلے ملنا کیسا ہے ؟ اگر ایک شخص جدہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ رہتا ہے اور وہ حج یا عمرہ کے لئے جاتا ہے یاحج یا عمرہ کرکے واپس آتا ہے تو کیا اس کے دوست اس سے گلے مل سکتے ہیں؟ کہیں یہ بدعت تو نہیں؟ کیونکہ اگر یہ شخص عمرہ کے لئے صبح روانہ ہوتا ہے تو دوپہر تک واپس آ جاتا ہے تو کیا ایسی صورت میں بھی اس سے رخصتی اور واپسی کے وقت گلے ملنا چاہئے ؟ آپ کی سائٹ کے قوانین کے مطابق آج ۲۰ دن ہو گئے ہیں۔

    جواب نمبر: 37081

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 258=200-3/1433 حج یا عمرہ کے سفر سے واپس آنے والوں سے گلے ملنے میں کوئی حرج نہیں۔ بس اسے ضروری نہ سمجھا جائے اور نہ کسی مفسدہ کا اندیشہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند