• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 35577

    عنوان: کیا بیوی کو حج کرانے کی ذمے داری بھی شوہر کی ہے؟

    سوال: جس طرح ایک شوہر پر اپنی بیوی کے کھانے پینے اور کپڑوں وغیرہ کی ذمے داری ہے کیا اسی طرح سے اس پر بیوی کو حج کرانے کی ذمے داری ہے اگر شوہر صاحب حیثیتہے یا یہ اس کو اختیار ہے کی وہ بیوی کو حج کراے یا نہ کراے یہ اسکی شرعی ذمے داری نہیں ہے اگر اپنے پیسے سے حج کرا دیتا ہے تو اچھی بات ہے جب کی بیوی کے اپنے پاس اتنا ذاتی پیسہ نہیں ہے کی وہ خود حج کے اخراجات اٹھاسکے۔

    جواب نمبر: 35577

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1856=1856-12/1432 بیوی کو حج کرانے کی ذمے داری شوہر پر نہیں ہے، بیوی اگر خود صاحب نصاب ہے اور محرم یا شوہر ساتھ میں جانے والا موجود ہے تو بیوی پر حج فرض ہے، شوہر کی مالداری کی وجہ سے بیوی پر حج واجب نہیں، ہاں اگر شوہر اپنے پیسے سے بیوی کو بھی حرج کرادے تو یہ اس کا احسان ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند