• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 35500

    عنوان: مجھے جبل نور اور جل رحمت کے برے میں جاننا ہے، اور غار حرا کے بارے میں جانکاری چاہیے، پوری جانکاری کہ ان کی ہسٹری کیا ہے؟ اور اسلام میں کیا اہمیت ہے؟

    سوال: مجھے جبل نور اور جل رحمت کے برے میں جاننا ہے، اور غار حرا کے بارے میں جانکاری چاہیے، پوری جانکاری کہ ان کی ہسٹری کیا ہے؟ اور اسلام میں کیا اہمیت ہے؟

    جواب نمبر: 35500

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1864=1864-12/1432 جبل رحمت یہ میدان عرفات کے درمیان میں ایک چھوٹی سی پہاڑی ہے، یہاں جاکر دو رکعت نماز پڑھ کر دعائیں مانگنا باعث قبولیت ہے، اور مسجد حرام سے جانب مشرق میں تقریباً چھ کیلو میٹر کے فاصلہ پر جبل حرا ہے اسی کو جبل نور کہا جاتا ہے، اس پہاڑ کی چوٹی پر غارِ حرا ہے، جس میں نبوت سے پہلے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کئی کئی روز تک گوشہ نشین ہوکر عبادت کیا کرتے تھے، اسی غار میں آپ علیہ السلام کو نبوت ملی اور قرآن کریم کی سب سے پہلی وحی ”اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِیْ الخ“ یہیں نازل ہوئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند