• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 35411

    عنوان: مفتی صاحب یہ پوچھنا ہے اگر کوئی شخص خانہٴ کعبہ کو پرانے راست ٹی وی پر دیکھ کر دعا کرے تو جائز ہے؟

    سوال: مفتی صاحب یہ پوچھنا ہے اگر کوئی شخص خانہٴ کعبہ کو پرانے راست ٹی وی پر دیکھ کر دعا کرے تو جائز ہے؟

    جواب نمبر: 35411

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1838=1292-12/1432 خانہٴ کعبہ کو دیکھ کر دعاء کرنا جو کتب فقہ میں مذکور ہے، اس سے مراد عیانًا دیکھنا ہے فوٹو یا ٹی وی پر دیکھ کر دعا کرنا اس میں شامل نہیں: وعن عطاء أنہ علیہ الصلاة والسلام کان یقول: إذا لقي البیت أعوذ برب البیت من الکفر ․․․ فإن الدعاء مستجاب عند روٴیة البیت (فتح القدیر: ۲/۴۵۷) وفي حاشیة الطحطاوي علی مراقي الفلاح: وعن عطاء أنہ علیہ السلام کان إذا رأی البیت یقول: أعوذ برب البیت من الدین․․․ أوصی الإمام رجلاً أن یدعو عند مشاہدة البیت باستجابة دعائہ لیصیر مستجاب الدعوة (حاشیة الطحطاوي علی مراقي الفلاح: ۷۳۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند