• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 35222

    عنوان: اگر عمرہ کے طواف کے درمیان تہمند ناف سے نیچے ڈھکی رہے تو کیا طواف نہیں ہوگا اور اگروہ شخص واپس پاکستان آگیا ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟

    سوال: (۱) اگر عمرہ کے طواف کے درمیان تہمند ناف سے نیچے ڈھکی رہے تو کیا طواف نہیں ہوگا اور اگروہ شخص واپس پاکستان آگیا ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ (۲) اگر فرض طواف عمرہ کے دو نفل کے بارے میں پاکستان آکر معلوم ہو کہ نہیں ہوئی تھی تو اب اس کا کیا حکم ہے؟ (۳) اگر کسی کے ساتھ یہ اوپر والی مثال پیش آئے تو وہ مکہ سے حلق کرا کے واپس آئے تو کیا وہ احرام کی پابندیوں سے آزاد ہے یا بیوی کے پاس جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 35222

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1896=1223-12/1432 (۱) عمرہ کے طواف کے درمیان اگر تہہ بند ناف سے تھوڑی ڈھلکی رہے تو طواف ہوجائے گا۔ (۲) ہرطواف کے بعد دو رکعت نفل واجب ہے، اگر کسی نے مکة المکرمہ میں یہ نماز نہ پڑھی تو اس کو ادا کرنا واجب ہے، ذمہ سے ساقط نہ ہوگی تمام عمر میں کہیں بھی ادا کی جائے تو کراہت کے ساتھ ادا ہوجائے گی۔ (۲) جی ہاں، وہ احرام کی پابندیوں سے آزاد ہے اور بیوی کے پاس جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند