عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 3360
میں جلاوطنی کی زندگی گذار رہاہوں، میں اس سال اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ حج کرنے کا ارادہ کررہاہوں اورحکومت سعودیہ عربیہ کی اجازت کے بغیر جانا چاہتاہوں۔ براہ کرم، شریعت کی روشنی میں بتائیں کہ یہ جائز ہے یا نہیں؟
میں جلاوطنی کی زندگی گذار رہاہوں، میں اس سال اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ حج کرنے کا ارادہ کررہاہوں اورحکومت سعودیہ عربیہ کی اجازت کے بغیر جانا چاہتاہوں۔ براہ کرم، شریعت کی روشنی میں بتائیں کہ یہ جائز ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 336001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 303/ ب= 380/ ب
آپ کا فریضہٴ حج ادا ہوجائے گا۔ البتہ قانون کی خلاف ورزی میں بے عزتی کا خطرہ ہے یہ درست نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
حج کا جو چالیس دن کا سفر ہے ان دنوں میں بیوی کے ساتھ مباشرت جائز ہے یا نہیں ؟او راگر جائز ہے تو حمل نہ ٹھہرنے کے لیے ان دنوں میں کسی قسم کا طریقہ استعمال کرنا جیسے دوائی، گولی، کنڈوم، کاپر ٹی وغیرہ جائز ہے یا نہیں؟
2851 مناظرہم
پاکستان سے 18ذوالقعدہ کو مکہ پہنچے اور عمرہ ادا کیا۔ اب یہاں سات رات قیام کرکے
ہم مدینہ جارہے ہیں۔ مدینہ سے ہم 5ذوالحجہ کو ان شاء اللہ مکہ واپس ہوں گے۔ میرا
سوال ہے کہ کیا ہم حج قران (عمرہ اور حج ایک احرام میں) ادا کرسکتے ہیں؟ میں یہاں
پر یہ وضاحت کردیتا ہوں کہ پاکستان سے آتے وقت ہم کو پہلے سے ہی اطلاع دی گئی تھی
کہ ہم مدینہ جائیں گے اور ہم مدینہ سے حج کی نیت کریں گے اس لیے پاکستان سے ہم نے
صرف عمرہ کی نیت کی۔ ہم اپنے ذہن میں شروع سے ہی حج قران کے بارے میں سوچ رہے
تھے۔ہم یہ بھی جانتے تھے کہ زیادہ تر لوگ جو کہ پاکستان سے آتے ہیں صرف حج تمتع
کرتے ہیں۔ ہم نے ایک مفتی صاحب (دیوبندی) سے معلوم کیا وہ کہتے ہیں کہ ہاں ہم حج
قران کرسکتے ہیں کیوں کہ ہم آفاقی ہیں کیوں کہ ہم حرم مکہ کے باہر کے ہیں ،پہلے
عمرہ کرنے کے بعد اور جب ہم مکہ دوبارہ 5ذوالحجہ کو جائیں گے تو ہم حج قران کی
نیتکرسکتے ہیں۔لیکن ایک دوسرے عالم کہتے ہیں ...
میرا سوال حج کے بارے میں ہے۔ میرے والد
صاحب نے پہلے حج کیا ہے جب وہ سعودی عربیہ میں تھے۔ اب اس سال میں اپنے والدین کو
حج پر بھیجنا چاہتا ہوں، ابتدائی کاروائیاں تقریباً ہوچکی ہیں۔ میرے والد صاحب
میری مرحوم دادی کا حج بدل کریں گے جب کہ میری ماں اپنا حج کریں گیں۔ میں تمام
اخراجات ادا کررہا ہوں لیکن میں نے حج نہیں کیا ہے۔کسی نے مجھ سے کہا کہ اپنی ماں
کے حج اور حج بدل کے اخراجات دینے سے پہلے میں اپنا حج کروں۔ میں دو تین سال کے
بعد اپنی بیوی کے ساتھ حج کرنے جانا چاہتا ہوں، کیوں کہ میری بچی بہت چھوٹی ہے۔
برائے کرم قرآن اورحدیث کی روشنی میں وضاحت فرماویں۔
کیا عورت اپنے نانا کے بھتیجے کے ساتھ حج کو جاسکتی ہے؟
2709 مناظرسواری پر طواف کروانے والے کا طواف اور سعی کا حکم
8520 مناظر