• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 32790

    عنوان: شوہر اور بیوی حج کے لیے جاتے ہیں اس دوران سات دن کا قیام مدینہ میں اور باقی دن مکہ میں گزارنے ہوتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ اس دوران شوہر اور بیوی مدینے میں اور مکہ میں رہتے ہوئے مباشرت کرسکتے ہیں جب کہ وہ احرام کی حالت میں نہ ہوں یا وہ لوگ جب تک حج سے فارغ ہوکر واپس نہ آجائیں تب تک مباشرت نہیں کرسکتے؟

    سوال: شوہر اور بیوی حج کے لیے جاتے ہیں اس دوران سات دن کا قیام مدینہ میں اور باقی دن مکہ میں گزارنے ہوتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ اس دوران شوہر اور بیوی مدینے میں اور مکہ میں رہتے ہوئے مباشرت کرسکتے ہیں جب کہ وہ احرام کی حالت میں نہ ہوں یا وہ لوگ جب تک حج سے فارغ ہوکر واپس نہ آجائیں تب تک مباشرت نہیں کرسکتے؟

    جواب نمبر: 32790

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1081=1081-7/1432 مکہ مدینہ میں قیام کے دوران شوہر بیوی اگر حالت احرام میں نہیں ہیں، تو مباشرت کرسکتے ہیں، البتہ حج کے دوران طواف زیارت سے پہلے حاجی (خواہ مرد ہو یا عورت) کے لیے مباشرت ممنوع ہے، چاہے احرام کی حالت میں نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند