• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 32535

    عنوان: فوٹو اسٹوڈیو کا پیسہ اور اس سے حج وعمرہ

    سوال: میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ فوٹو اسٹوڈیو کا پیسہ جائز ہے کہ نہیں؟ کیا اس پیسے سے حج عمرہ کرسکتے ہیں کہ نہیں؟ یا اس پیسے کو مسجد میں لگا سکتے ہیں کہ نہیں؟ مہر بانی کرکے اس کا جواب دیں۔

    جواب نمبر: 32535

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1009=1009-6/1432 فوٹو اسٹوڈیو کا پیشہ صحیح نہیں، اس کی آمدنی خبیث ہے، طیب وپاکیزہ نہیں۔ ایسے خبیث پیسے سے حج وعمرہ جیسی اہم عبادت کے لیے جانا اور مسجد جیسی مقدس جگہ میں لگانا مقبول نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند