• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 32289

    عنوان: ایک عورت بار بار عمرہ کرتی ہے تو کیا ہر مرتبہ اس کو اپنی چوٹی کے بال ایک پورکے برابر کاٹنے ہوں گے؟

    سوال: ایک عورت بار بار عمرہ کرتی ہے تو کیا ہر مرتبہ اس کو اپنی چوٹی کے بال ایک پورکے برابر کاٹنے ہوں گے؟ اس طرح اس کی چوٹی بہت چھوٹی ہوجائے گی، یہ ایک وقت میں ختم بھی ہوسکتی ہے، عورت کے حلال ہونے کی کیا شکل ہے ؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 32289

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 786=656-6/1432 جی ہاں ہرعمرہ سے فراغت کے بعد اس عورت کو اپنی چوٹی کے بال کم از کم ایک پوروے کے برابر کٹوانا ضروری ہے۔ اتنا زیادہ عمرہ کرنے کی اسے کیا ضرورت پیش آئی جو آخر میں سارے بال ختم کروانا پڑیں اورعورت گنجی ہوجائے جب کہ عورت کے لیے بال رکھنا واجب ہے۔ اسے عمرہ بار بار کرنے کے بجائے کثرت سے طواف کرنا چاہیے، مکہ میں رہ کر سب سے محبوب عبادت یہی طواف ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند