• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 3213

    عنوان:

    والد کا قرض ادا نہیں ہوا‏، میں گھر میں بڑا ہوں کیا حج کرسکتا ہوں؟

    سوال:

    میرے والد نے قرض لیا تھا اور اب تک قرض ادا نہیں ہوسکا ہے۔ میں فیملی میں بڑا لڑکا ہوں اس لیے میں سب کا ذمہ دار ہوں۔ میں سعودی عرب میں کام کررہاہوں تو کیا میں حج اداکرسکتاہوں یا نہیں؟ (۲) یہاں سعودی میں لوگ کپڑے کے موزے پر مسح کررہے ہیں، میرے علم کے مطابق ہم صرف چرمی موزے پر مسح کرسکتے ہیں۔ براہ کرم، کپڑے کے موزے پر مسح کرنے کے حوالے سے میرے شک کا ازالہ کریں۔

    جواب نمبر: 3213

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 192/ ج= 188/ ج

     

    (۱) آپ حج کرسکتے ہیں البتہ باپ کے ذمہ جو قرض ہے اس کی جلد ازجلد ادائیگی کے لیے سعی کرنی چاہیے۔

    (۲) جس قسم کے سوتی اونی نائیلون کے موزے آج کل رائج ہیں کہ پانی بآسانی ان سے چھن جاتا ہے ان پر مسح کرنا جائز نہیں۔ تمام ائمہ مجتہدین کا اس پر اتفاق ہے: فإن کانا رقیقین یشفان الماء لا یجوز المسح علیہا بالإجماع کذا في البدائع پس جو شخص ان موزوں پر مسح کرے گا اس کا وضو نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند