• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 31107

    عنوان: تین بیٹے غیر شادی شدہ ہیں اور تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا ایسی صورت میں میں حج کرنے جا سکتا ہوں؟

    سوال: 2011 / میں اللہ کے فضل سیمیں حج کرنے کا ارادہ کررہاہوں۔میرے دوبیٹے ہیں، دونوں کی شادی ہوچکی ہے، ان کی بیویاں معاون ومددگارنہیں ہیں اور اپنے اپنے میکے میں رہ رہی ہیں۔ دوبیٹیاں اپنے اپنے سرال میں اچھی پوزیشن میں ہیں۔ ایک بیٹی وداماد نے جھگڑے کی وجہ سے نقد روپئے مانگ رہے ہیں۔ تین بیٹے غیر شادی شدہ ہیں اور تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا ایسی صورت میں میں حج کرنے جا سکتا ہوں؟ جب کہ میں نے انہیں اسلامی اور عصری تعلیم دلائی ہے۔ براہ کرم، اس ضمن میں مشورہ دیں۔

    جواب نمبر: 31107

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 712=464-4/1432 جاسکتے ہیں، البتہ مذکورہ گھریلو حالات میں سدھار لانے کی سعی بھی کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند