• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 30419

    عنوان: زمزم کا پانی کیسے پیا جائے ؟کھڑے ہو یا بیٹھ کر ؟ اگر کھڑے ہوکر تو کیوں؟ تین سانس میں یا ایک سانس میں پینا چاہئے؟براہ کرم، اس بارے میں رہنما ئی فرمائیں۔ 

    سوال: زمزم کا پانی کیسے پیا جائے ؟کھڑے ہو یا بیٹھ کر ؟ اگر کھڑے ہوکر تو کیوں؟ تین سانس میں یا ایک سانس میں پینا چاہئے؟براہ کرم، اس بارے میں رہنما ئی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 30419

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):377=377-3/1432

    آب زمزم بیٹھ کر پینا بلاکراہت درست ہے، البتہ کھڑے ہوکر پینا مستحب ہے کیوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زمزم کھڑے ہوکر پینا ثابت ہے: عن ابن عباس أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم شَرِبَ من زمزم وہو قائم (ترمذي شریف) اور تین سانس میں پینا چاہیے، أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم کان یتنفس في الإناء ثلاثا إلخ (ترمذی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند