• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 29854

    عنوان: میں پندرہ دنوں کے لیے پاکستان سے عمرہ کرنے جانا چاہتاہوں۔ حرم پاک میں نماز پڑھنے کے سلسلے میں کیا حکم ہوگا؟اتمام یا قصر؟کیا مسافر جو قصر پڑھ رہاہو ، کے لیے نفل پڑھنے میں کوئی حد ہے؟جیسے چاست ،اشراق ،م تہجد؟

    سوال: میں پندرہ دنوں کے لیے پاکستان سے عمرہ کرنے جانا چاہتاہوں۔ حرم پاک میں نماز پڑھنے کے سلسلے میں کیا حکم ہوگا؟اتمام یا قصر؟کیا مسافر جو قصر پڑھ رہاہو ، کے لیے نفل پڑھنے میں کوئی حد ہے؟جیسے چاست ،اشراق ،م تہجد؟

    جواب نمبر: 29854

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 298=298-3/1432

    اگر پندرہ دنوں تک مکہ ہی میں قیام کا ارادہ ہے پھر تو اتمام واجب ہے اور اگر دو چار دن کے لیے مدینہ منورہ بھی جانا ہے تو قصر واجب ہے، سکون وقرار کی حالت ہو تو مسافر کے لیے بھی سنن ونوافل کی ادائیگی بہتر ہے، چاشت، اشراق، تہجد وغیرہ نوافل، مسافر بھی پڑھ سکتا ہے، امامِ مقیم کی اقتداء میں بہرحال اتمام واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند