• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 28955

    عنوان: (۱) حج کے دوران دو رکعات واجب الطواف کے بعد مقام ابراہیم کی دعا ور ملتزم کی دعا جو چند کتابوں میں دی گئی ہے ، پڑھنا ضروری ہے؟ 
    (۲) طواف میں ساتوں کی چکروں کی دعائیں الگ الگ دی گئی ہیں ، کیا یہ دعائیں پڑھنا ضروری ہے ؟ یا ساتوں چکروں میں تیسرا کلمہ پڑھا جاسکتاہے؟اور اس کے علاوہ جو ہمارا دل چاہئے دعا مانگ سکتے ہیں؟ 
    (۳) اگر کوئی غیر شادی شدہ لڑکی اپنے سگے بھانجہ یا بھتیجہ کے ساتھ حج کو جانا چاہئے تو جاسکتی ہے ؟یا اس لڑکی کے آس پڑوس سے اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ جارہاہے تو کیا وہ لڑکی ان کے ساتھ جاسکتی ہے ؟ جب کہ وہ میاں بیوی اس کے کوئی رشتہ دار بھی نہیں ہیں ، بس پڑوسی کی حیثیت سے ملاقات ہے۔

    سوال: (۱) حج کے دوران دو رکعات واجب الطواف کے بعد مقام ابراہیم کی دعا ور ملتزم کی دعا جو چند کتابوں میں دی گئی ہے ، پڑھنا ضروری ہے؟ 
    (۲) طواف میں ساتوں کی چکروں کی دعائیں الگ الگ دی گئی ہیں ، کیا یہ دعائیں پڑھنا ضروری ہے ؟ یا ساتوں چکروں میں تیسرا کلمہ پڑھا جاسکتاہے؟اور اس کے علاوہ جو ہمارا دل چاہئے دعا مانگ سکتے ہیں؟ 
    (۳) اگر کوئی غیر شادی شدہ لڑکی اپنے سگے بھانجہ یا بھتیجہ کے ساتھ حج کو جانا چاہئے تو جاسکتی ہے ؟یا اس لڑکی کے آس پڑوس سے اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ جارہاہے تو کیا وہ لڑکی ان کے ساتھ جاسکتی ہے ؟ جب کہ وہ میاں بیوی اس کے کوئی رشتہ دار بھی نہیں ہیں ، بس پڑوسی کی حیثیت سے ملاقات ہے۔

    جواب نمبر: 28955

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 163=163-2/1432

    (۱) ان دعاوٴں کا پڑھنا طواف کے بعد ضروری نہیں ہے۔
    (۲) طواف کے ساتوں چکر میں الگ الگ جو دعائیں مختلف اردو کی کتابوں میں ملتی ہیں یہ احادیث سے ثابت نہیں ہیں۔ لہٰذا ان کا پڑھنا بھی ضروری نہیں ہے۔ تیسرا کلمہ پڑھ سکتے ہیں اور جو دعا بھی چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔ 
    (۳) بھانجہ، بھتیجہ تو محرم ہے، ان کے ساتھ جاسکتی ہیں البتہ غیرمحرم پڑوسی کے ساتھ جانا جائز نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند