• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 28064

    عنوان: الحمد للہ، میں نے اس بار حج کیا ہے، اس کے متعلق کچھ سوالات ہیں۔
     (۱) مجھے یہ پتانہیں تھا کہ احرام میں منہ نہیں ڈھکنا ہے ، آٹھ کی شب میں میں نے منہ ڈھک لیا ، اس کے کچھ گھنٹے کے بعد ایک صاحب نے اٹھایا اور کہا کہ منہ نہیں ڈھکنا ہے۔ (۲) مزدلفہ کی رات میں سویا ہواتھا ، ایک صاحب کی چلنے کی وجہ سے ان کے پیروں سے گرد میرے سرپہ آگئے جس کو میں نے ہاتھوں سے جھاڑا تھا۔ (۳) عرفات سے لوٹنے کے وقت بھیڑ کی وجہ سے چادرنیچے ہوگئی تھی ،اس کو ٹھیک کرتے وقت چادرسر سے لگ گیا، ان سبھوں کا پھر بھی میں نے صدقہ کردیا۔ مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالی میرے حج کو قبول کریں گے۔ براہ کرم، اس پر کچھ روشنی ڈالیں۔ 

    سوال: الحمد للہ، میں نے اس بار حج کیا ہے، اس کے متعلق کچھ سوالات ہیں۔
     (۱) مجھے یہ پتانہیں تھا کہ احرام میں منہ نہیں ڈھکنا ہے ، آٹھ کی شب میں میں نے منہ ڈھک لیا ، اس کے کچھ گھنٹے کے بعد ایک صاحب نے اٹھایا اور کہا کہ منہ نہیں ڈھکنا ہے۔ (۲) مزدلفہ کی رات میں سویا ہواتھا ، ایک صاحب کی چلنے کی وجہ سے ان کے پیروں سے گرد میرے سرپہ آگئے جس کو میں نے ہاتھوں سے جھاڑا تھا۔ (۳) عرفات سے لوٹنے کے وقت بھیڑ کی وجہ سے چادرنیچے ہوگئی تھی ،اس کو ٹھیک کرتے وقت چادرسر سے لگ گیا، ان سبھوں کا پھر بھی میں نے صدقہ کردیا۔ مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالی میرے حج کو قبول کریں گے۔ براہ کرم، اس پر کچھ روشنی ڈالیں۔ 

    جواب نمبر: 28064

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 11/8-1/1432

    آپ نے صدقہ دیدیا، بس جنایت علی الاحرام کے حق میں تو وہ کافی ہے، آپ کا حج ان شاء اللہ تعالیٰ قبول ہی ہوگا، البتہ قبولیتِ حج کی کچھ علامات ہیں وہ یہ کہ حج سے لوٹتے ہوئے کوئی کام ایسا نہ کیا جائے کہ قبولِ حج میں مانع بن جائے، مثلاً نماز کی پابندی گناہوں سے اجتناب ریاء سے دوری، اخلاص کا پورا اہتمام ہو اور واپسی کے بعد اعمال صالحہ میں رغبت بڑھ جائے، تقویٰ طہارت کی طرف دل مائل ہوجائے حقوق اللہ اور حقوق العباد کی پوری پوری ادائیگی ہونے لگے، زبان اوردل تمام گناہوں سے پاک صاف رہنے لگے، الغرض قبر حشر اور یومِ آخرت میں عذاب وجہنم سے بچنے اور بچانے کی فکر پیدا ہوجائے اور زندگی کا رخ بجائے حرصِ دنیا کے طلب جنت کی طرف مڑجائے تو سمجھنا چاہیے کہ حج وعمرہ اور ان میں اداء کیے گئے مناسک وعبادات کو اللہ پاک نے قبولیت کے شرف سے نوازدیا، اللہ پاک آپ کے حج کو حج مبرور ومقبول کی صفات سے پوری طرح متّصف فرمائے۔ آمین

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند