• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 27383

    عنوان: حج کے دوران احرام بدل سکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: حج کے دوران احرام بدل سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 27383

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2677=1068-11/1431

    احرام کی چادریں اگر دوران حالت احرام تبدیل کرلی جائیں تو کچھ حرج نہیں، بلکہ بلاکراہت درست ہے، احرام بدلنے سے مراد کچھ اور ہو تو دوبارہ معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند