• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 26694

    عنوان: میں جدہ، سعودی عرب میں رہتاہوں، چونکہ جدہ میقات کی حدود میں ہے، کیا میں حج تمتع اور حج قران کرسکتاہوں یا میں حج افراد کروں؟

    سوال: میں جدہ، سعودی عرب میں رہتاہوں، چونکہ جدہ میقات کی حدود میں ہے، کیا میں حج تمتع اور حج قران کرسکتاہوں یا میں حج افراد کروں؟

    جواب نمبر: 26694

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1683=1268-11/1431

    آپ آفاقی کے حکم میں نہیں ہیں اس لیے آپ کے واسطے تمتع اور قران کرنا جائز نہیں ہے۔ زبدة المناسک میں ہے مکی اور داخل میقات (یا عین میقات پر) رہنے والے کو ․․․․ تمتع اور قران جائز نہیں۔ (زبدة المناسک مع عمدة الناسک: ۲۹۳ و ۳۰۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند