• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 26529

    عنوان: مجھے پیٹ کی گرمی کی وجہ سے ہمیشہ پیشاب کے راستے سے مذی پانی جیسا آتارہتاہے ۔ میں اس بار حج کے لیے جارہا ہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ اگر احرام کے بعد آتارہے توکوئی حر ج تو نہیں اگر ہے تو حل بتائیں۔

    سوال: مجھے پیٹ کی گرمی کی وجہ سے ہمیشہ پیشاب کے راستے سے مذی پانی جیسا آتارہتاہے ۔ میں اس بار حج کے لیے جارہا ہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ اگر احرام کے بعد آتارہے توکوئی حر ج تو نہیں اگر ہے تو حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 26529

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1642=1185-11/1431

    حالت احرام میں ہروقت باضو رہنا ضروری نہیں، صرف دوران طواف باوضو رہنا ضروری ہے، البتہ اگر آپ معذورِ شرعی ہیں بایں طور کہ آپ کو نماز کے پورے وقت میں اتنا وقت نہیں مل پاتا کہ آپ وضو کرکے نماز ادا کرلیں اور مذی جیسا پانی نہ آئے، تو اس وقت آپ اسی حالت میں وضو کرکے طواف کرسکتے ہیں، آپ کا وضو اس پانی کے نکلنے سے نہیں ٹوٹے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند