• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 26219

    عنوان: کیا ساس اپنے داماد کے ساتھ عمرہ کرنے جا سکتی ہیں؟

    سوال: کیا ساس اپنے داماد کے ساتھ عمرہ کرنے جا سکتی ہیں؟

    جواب نمبر: 26219

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1582=1133-10/1431

    داماد (سگی بیٹی کا شوہر) اپنی ساس کے لیے محرم ہے، ان میں ہمیشہ کے لیے نکاح حرام ہے، لہٰذا ساس داماد کے ساتھ حج کو جاسکتی ہے بشرطیکہ فتنہ کا اندیشہ نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند