• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 26143

    عنوان:  میرے والد کو حج بدل کرناہے اپنے والد کی طرف سے اور انہیں کوئی ایسی وصیت بھی نہیں کی ہے تو مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ حج بدل کے لیے کونسا احرام باندھنا ہوگا؟

    سوال:  میرے والد کو حج بدل کرناہے اپنے والد کی طرف سے اور انہیں کوئی ایسی وصیت بھی نہیں کی ہے تو مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ حج بدل کے لیے کونسا احرام باندھنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 26143

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1571=1188-10/1431

    حج والد مرحوم پر فرض تھا جسے وہ ادا نہ کرسکے نہ ہی انھوں نے کوئی وصیت کی، مگر آپ ان کی طرف سے فریضہ حج ادا کرنا چاہتے ہیں تو بہتر یہ ہے کہ حج افراد کی نیت کرکے اس کا احرام باندھیں، لیکن اگر تمتع کرکے حج ان کی طرف سے ادا کیا تو بھی ادا ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند