• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 25199

    عنوان: سوال یہ ہے کہ کیا آب زمزم کو کھڑے ہوکر پینا چاہئے؟کیا یہ فرض ہے؟ اگر بیٹھ کے پیئیگئے تو اس میں کوئی حرج تو نہیں؟ اگر کوئی حوالہ ہو تو وہ بھی دیں۔

    سوال: سوال یہ ہے کہ کیا آب زمزم کو کھڑے ہوکر پینا چاہئے؟کیا یہ فرض ہے؟ اگر بیٹھ کے پیئیگئے تو اس میں کوئی حرج تو نہیں؟ اگر کوئی حوالہ ہو تو وہ بھی دیں۔

    جواب نمبر: 25199

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1361=1361-9/1431

    آب زمزم کھڑے ہوکر پینا نہ فرض ہے نہ واجب ہے، اگر کوئی بیٹھ کر پیئے تو بلاکراہت جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں، البتہ کھڑے ہوکر پینا اولیٰ ہے کیوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے زمزم کھڑے ہوکر پیا، عن ابن عباس أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم شرب من زمزم وہو قائم (ترمذي شریف)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند