Q. میرا سوال احرام سے متعلق ہے۔ (۱) اگر کوئی شخص عمرہ کے احرام میں غسل کرنا چاتا ہے تو کیا وہ کرسکتاہے؟ اگر کرسکتاہے تو کیا احرام اتارکر غسل کرے گا؟ (۲) کیا حج کے احرام میں غسل کرسکتاہے؟ (۳) اگر کوئی شخص روزگار کے لیئے سعودی آتاہے اور اس کو وہاں جانا ہوتا ہے جہاں اس کا کفیل یا کمپنی ہوتی ہے، اور اس مقام تک پہنچنے کے لیئے اس کو میقات سے گذرنا پڑتا ہے، کیا میقات سے گذرنا اور جب تک اقامہ نہ بنے تب تک عمرہ نہ کرنا مو جب گناہ ہے؟ (۴) مثال کے طورپر اگر کوئی شخص املاج (شہراکا نام) میں قیام پذیر ہے اور اس شخص نے عمرہ ایک بار بھی نہیں کیا ،اس کو کام سے جدہ آنا جانا ہوتاہے تو جدہ کے راستہ میں اس کو میقات لگتاہے تو ا س کا جانا آناکیساہے؟ کیا اس سے گناہ ہوگا؟ اگر ہوگاتو توبہ یا جرمانہ کیا طریقہ ہے؟