• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 23642

    عنوان: (۱) عصر کی سنت پڑھ رہاتھا کہ جماعت شروع ہوگئی ، دورکعات پر سلام پھیر دیا اور جماعت میں شریک ہوگیا تو کیا سنت کی قضا واجب ہوگی؟ (۲) ایک آدمی بیمار ہے اور عمرہ میں کسی کو اپنے پیسے سے بھیجنا چاہتا ہے تاکہ وہ اس کے لئے وہاں دعا کرے تو کیا اس کے پیسے سے کوئی بھی آدمی عمرہ کرسکتا ہے؟ پیسے صرف آنے جانے کا دے رہا ہے۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: (۱) عصر کی سنت پڑھ رہاتھا کہ جماعت شروع ہوگئی ، دورکعات پر سلام پھیر دیا اور جماعت میں شریک ہوگیا تو کیا سنت کی قضا واجب ہوگی؟ (۲) ایک آدمی بیمار ہے اور عمرہ میں کسی کو اپنے پیسے سے بھیجنا چاہتا ہے تاکہ وہ اس کے لئے وہاں دعا کرے تو کیا اس کے پیسے سے کوئی بھی آدمی عمرہ کرسکتا ہے؟ پیسے صرف آنے جانے کا دے رہا ہے۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 23642

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1140=879-8/1431

    (۱) اب اس سنت کی قضا واجب نہیں۔
    (۲) جی ہاں اس کے روپے سے کوئی آدمی بھی عمرہ کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند