• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 23571

    عنوان: پہلے رمضان کو ہم عمرہ میں جانے کا ارادہ کررہے ہیں۔احرام کی چوڑائی بہت زیاد ہ ہے،کیا ہم اپنے پیرکی لمبائی کے حساب سے اسے کاٹ سکتے ہیں؟ اس کی سلائی نہیں کریں گے۔کیا احرام کے دوسرے کپڑے خرید لیں جو ہمارے پیروں پر فٹ ہوں؟ ہمارے بچے بھی جارہے ہیں مگر ان کے لیے احرام کا مسئلہ ہے۔ہمیں اسے ان کے پیروں کے سائز کے مطابق کاٹنا ہوگا؟ اگر اس کی اجازت نہیں ہے تو ہم اسے پاکستان سے منگوانے کی کوشش کریں گے؟

    سوال: پہلے رمضان کو ہم عمرہ میں جانے کا ارادہ کررہے ہیں۔احرام کی چوڑائی بہت زیاد ہ ہے،کیا ہم اپنے پیرکی لمبائی کے حساب سے اسے کاٹ سکتے ہیں؟ اس کی سلائی نہیں کریں گے۔کیا احرام کے دوسرے کپڑے خرید لیں جو ہمارے پیروں پر فٹ ہوں؟ ہمارے بچے بھی جارہے ہیں مگر ان کے لیے احرام کا مسئلہ ہے۔ہمیں اسے ان کے پیروں کے سائز کے مطابق کاٹنا ہوگا؟ اگر اس کی اجازت نہیں ہے تو ہم اسے پاکستان سے منگوانے کی کوشش کریں گے؟

    جواب نمبر: 23571

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1224=987-7/1431

    احرام کے سلسلے میں اس بات کا خیال رہے کہ اس کو جسم کی ساخت اور بناوٹ کے مطابق نہ سلاجائے احرام کی چادریں اگر بڑی ہوں تو ان کو کاٹ کر چھوٹا کیا جاسکتا ہے لہٰذا آپ اپنااور اپنے بچوں کا احرام پیروں کی لمبائی چھوٹائی کے حساب سے کاٹ سکتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں، پاکستان سے منگانے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند