• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 23523

    عنوان: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر اطہر پر جاکر ان سے فریاد کرسکتے ہیں؟ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر اطہر پر بیٹھ کر ان سے شکایت کرسکتے ہیں؟ کیا آ پ صلی اللہ علیہ وسلم قبر سے باہر آسکتے ہیں، کیا ایسا عقیدرکھنا درست ہے؟

    سوال: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر اطہر پر جاکر ان سے فریاد کرسکتے ہیں؟ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر اطہر پر بیٹھ کر ان سے شکایت کرسکتے ہیں؟ کیا آ پ صلی اللہ علیہ وسلم قبر سے باہر آسکتے ہیں، کیا ایسا عقیدرکھنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 23523

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1017=810-7/1431

    قبر اطہر پر حاضری کے وقت با ادب طور پر صلاة وسلام پڑھنے کا حکم ہے، جس موقعہ کا جو حکم اور ادب بتلایا گیا ہے اسی کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند