• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 22173

    عنوان:

    عمرہ اور حج کے بعد کیا داڑھی رکھنا ضروری ہے؟ مذہب اسلام داڑھی کے بارے میں کیا کہتاہے؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔

    سوال:

    عمرہ اور حج کے بعد کیا داڑھی رکھنا ضروری ہے؟ مذہب اسلام داڑھی کے بارے میں کیا کہتاہے؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 22173

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 743=743-5/1431

    ڈاڑھی رکھنا تو ہرحال میں ضروری ہے، حج وعمرہ کے بعد اس کا اہتمام اور بھی ضروری ہے، ڈاڑھی رکھنا اسلامی شعار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ سنت ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈاڑھی رکھی اور لوگوں کو ڈاڑھی رکھنے کا حکم فرمایا:                 أعفو اللحی (الحدیث)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند