• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 21903

    عنوان:

    ہم دونوں میاں بیوی نے ایک ساتھ حج کیا تیسرے دن احرام سے آزاد ہوکر طواف زیارت سے پہلے انجانے میں ہمبستر ہوگئے اس صورت میں ہمارے حج کی کیا نوعیت رہی؟

    سوال:

    ہم دونوں میاں بیوی نے ایک ساتھ حج کیا تیسرے دن احرام سے آزاد ہوکر طواف زیارت سے پہلے انجانے میں ہمبستر ہوگئے اس صورت میں ہمارے حج کی کیا نوعیت رہی؟

    جواب نمبر: 21903

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 761=544-5/1431

    طواف زیارت سے پہلے ہمبستری کرلینے سے حج فاسد نہیں ہوتا البتہ آپ دونوں پر ایک ایک بڑے جانور اونٹ یا گائے وغیرہ کی قربانی واجب ہوگئی جو حدودِ حرم میں کی جائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند