عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 21795
اگر کوئی شخص بوڑھا ہے اور جسمانی طور پر سفر کرنے کے قابل نہیں ہے، تو کیا کوئی اور شخص جس نے پہلے حج ادا نہیں کیا ہے اس بیمار شخص کی طرف سے حج بدل کرسکتا ہے؟
اگر کوئی شخص بوڑھا ہے اور جسمانی طور پر سفر کرنے کے قابل نہیں ہے، تو کیا کوئی اور شخص جس نے پہلے حج ادا نہیں کیا ہے اس بیمار شخص کی طرف سے حج بدل کرسکتا ہے؟
جواب نمبر: 21795
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 754=517-5/1431
اگر وہ شخص سفر کرنے کے قابل نہیں اور مستقبل میں بھی اس کی کوئی امید نہیں ہے تو وہ اپنا حج بدل کراسکتا ہے، البتہ حج بدل ایسے شخص سے کرانا چاہیے جس نے اپنا حج ادا کرلیا ہو، حج ایسا شخص بھی کرسکتا ہے جس نے استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے اپنا حج نہ کیا ہو، البتہ ایسے شخص سے حج بدل کرانا مکروہ تنزیہی اور خلافِ اولی ہے اور اگر اس نے استطاعت کے باوجود اپنا حج فرض ادا نہ کیا ہو تو ایسے شخص سے حج بدل کرانا مکروہ تحریمی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند