• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 21301

    عنوان:

    حج اور عمرہ کے لئے سر کے بال مونڈنے اور چھانٹنے میں کیا فرق ہے؟کیا دونوں طریقے قابل قبول ہیں؟

    سوال:

    حج اور عمرہ کے لئے سر کے بال مونڈنے اور چھانٹنے میں کیا فرق ہے؟کیا دونوں طریقے قابل قبول ہیں؟

    جواب نمبر: 21301

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 486/486-4/1431

     

    مونڈنے اور چھانٹنے میں فرق یہ ہے کہ مونڈنا بلیڈ یا استرے وغیرہ کے ذریعہ ہوتا ہے جس سے سر کے بال بالکلیہ صاف ہوجاتے ہیں اس کو شریعت کی اصطلاح میں حلق کہتے ہیں اور چھانٹنا قینچی وغیرہ کے ذریعہ ہوتا ہے اس سے سر کے بال کم ہوجاتے ہیں بالکلیہ صفایا نہیں ہوتا اس کو قصر کہتے ہیں۔ دونوں ہی طریقے درست ہیں، البتہ دوسرا طریقہ (قصر) تب معتبر ہوگا جب کہ سرپر کم ازکم انگلی کے ایک پورے سے زائد بال موجود ہوں ورنہ حلق واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند