• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 20618

    عنوان:

    کیاعمرہ کرنے جانے کے لیے مدینہ بھی جانا ضروری ہے؟ حج کے لیے کیا حکم ہے؟ حدیث کی روشنی میں بتائیں۔

    سوال:

    کیاعمرہ کرنے جانے کے لیے مدینہ بھی جانا ضروری ہے؟ حج کے لیے کیا حکم ہے؟ حدیث کی روشنی میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 20618

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 427=354-3/1431

     

    ضروری نہیں ہے۔ البتہ یہ بڑی سنگ دلی کی بات ہے کہ آدمی مکہ معظمہ جائے اوروہاں سے آپ کی قبر کی زیات کے لیے مدینہ منورہ نہ جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول پرعمل کرنے کے لیے عمرہ کے لیے اتنا لمبا سفر کرکے جاتا ہے تو وہاں سے سات پانچ گھنٹے کا سفر نہیں کرسکتا او رآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کی زیارت کے لیے نہیں جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند