• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 20234

    عنوان:

    مسجد نبوی میں چالیس نمازیں پڑھنے کی جو فضیلت ہے، (جہنم سے چھٹکارے ونفاق سے بری ہو نے کی) وہ فضیلت حاصل کرنے کے لیے لگاتار یعنی مسلسل چالیس نمازیں مسجد نبوی میں پڑھنی پڑتی ہیں، یا وقفے کے ساتھ بھی چالیس نمازیں پڑھنے سے وہ فضیلت حاصل ہوجائے گی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 20234

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 419=289-3/1431

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں چالیس نماز پڑھنے پر جو فضیلت ہے وہ مسلسل پڑھنے کی صورت میں ہے، وقفہ وقفہ کرکے نماز پڑھنے کی صورت میں یہ فضیلت حاصل نہیں ہوگی: عن أنس عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال من صلی في مسجدي أربعین صلاة لا تفوتہ صلاة کتب لہ براء ة من النار وبراء ة من العذاب وبرئ من النفاق، رواہ أحمد والطبراني الأوسط۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند