عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 18811
کیا
کوئی بیمار عورت اپنے بدلے اپنے کسی محرم یا غیر محرم کسی حاجی یا غیر حاجی آدمی
کو (حج بدل) پر بھیج سکتی ہے؟
کیا
کوئی بیمار عورت اپنے بدلے اپنے کسی محرم یا غیر محرم کسی حاجی یا غیر حاجی آدمی
کو (حج بدل) پر بھیج سکتی ہے؟
جواب نمبر: 18811
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 104=99-2/1431
اگر وہ عورت اتنی بیمار ہے کہ اس کو شفاء کی امید نہیں اور اس میں حج کرنے کی طاقت نہیں تو اپنے کسی محرم یا غیرمحرم شخص سے حج بدل کراسکتی ہے، البتہ ایسے شخص سے حج بدل کرانا چاہیے جس نے پہلے اپنا حج کرلیا ہو، غیرحاجی سے بھی حج بدل کراسکتے ہیں، البتہ ایسے شخص سے حج بدل کرانا جس نے حج فرض ہوتے ہوئے اپنا حج نہ کیا ہو، مکروہ تحریمی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند