• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 18254

    عنوان:

    کیا عمرہ کے ویزا پر حج کرنا جائز ہے جب کہ سعودی میں عمرہ کرنے والے غیر قانونی شمار کئے جاتے ہیں مدت ختم ہونے کے بعد ویزا کی؟

    سوال:

    کیا عمرہ کے ویزا پر حج کرنا جائز ہے جب کہ سعودی میں عمرہ کرنے والے غیر قانونی شمار کئے جاتے ہیں مدت ختم ہونے کے بعد ویزا کی؟

    جواب نمبر: 18254

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2256=1794-1/1431

    عمرہ کے ویزا پر حج کرنا قانونا ممنوع ہے لہٰذا اس طرح حج کرنا شرعاً بھی جائز نہیں ہے۔ جھوٹ اوردھوکہ کا ارتکاب ہوگا، نیز گرفت ہوجانے پر جانی و مالی نقصان کا بھی اندیشہ ہے، پس اس طرح نہیں کرنا چاہیے، اگرچہ اس طرح حج کرلینے سے فریضہٴ حج ادا ہوجائے گا، مگر ثواب میں کمی اور گناہ کا وبال رہے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند