• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 18251

    عنوان:

    دوران طواف (عمرہ کا یا نفل کا) حطیم کے باہر جانے کے راستے سے اندر جاکر نماز و دعا ادا کرکے اسی راستے سے باہر آکر طواف پورا کیا تو کیا یہ حطیم سے گزرنا ہوا؟ اگر ہاں، تو اب کیا کیا جائے؟ (عمرہ میں دوران طواف میں حطیم میں گیا کہ نہیں یہ اب یاد نہیں)۔ (۲)کیا صفا ، مروہ کی توسیع کی وجہ سے سعی کی اصل جگہ کے بجائے دیگر جگہ سے دوڑ کی گنجائش بڑھ گئی ہے؟ کیا اس کے لیے چودہ دوڑ لگانا بہتر ہے؟ (۳)اتنے سارے لوگوں کو ذم ذم کے چشمہ کا خالص پانی ہی پلاتے ہیں یا دیگر پانی اس میں ملاکر حرم کے تمام نکاس پر مہیا کراتے ہیں؟ (۴)حرمین شریفین میں درود تاج کا ورد کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 18251

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2096=1685-1/1431

    جب حطیم کے باہر سے اندر گیا اور نماز ودعا کرکے اسی راستہ سے باہرآکر طواف پورا کیا اور کچھ حصہ مطاف کا طواف سے رہ نہیں گیا تواس کا طواف پورا اور صحیح ہوگیا۔

    (۲) جی نہیں! وہی سات دوڑ اب بھی لگائی جائے گی۔

    (۳) اللہ تعالیٰ اپنی قدرت سے اس کثیر مقدار میں زمزم کا پانی نکالتے ہیں کہ بغیر کسی اور پانی کی ملاوٹ کے سارے حجاج خالص زمزم پیتے ہیں اور مکہ والے مدینہ والے اور قرب وجوار کی آبادی والے بھی زمزم پیتے ہیں۔

    (۴) درود تاج احادیث سے ثابت درود نہیں ہے اس لیے اسے حرمین اور غیرحرمین میں کہیں نہ پڑھنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند